انڈین دوشیزہ نے ''مس یونیورس'' کا تاج سر پر سجا لیا
06:59 AM, 13 Dec, 2021
ایلات: (ویب ڈیسک) انڈیا سے تعلق رکھنے والی دوشیزہ ہرناز سندھو نے '' مس یونیورس'' کا تاج اپنے سر پر سجا لیا ہے۔ خیال رہے کہ انڈیا کو یہ اعزاز دوبارہ 21 سال بعد حاصل ہوا ہے۔ 2000ء میں منعقد ہونے والے مقابلے میں لارا دتہ نے یہ اعزاز جیتا تھا۔ مس یونیورس 2021ء مقابلے کا انعقاد اسرائیل کے جنوبی شہر ایلات میں کیا گیا تھا۔ جہاں اکیس سالہ ہرناز سندھو کو مس یونیورس کے اعزاز سے نوازا گیا۔ انڈین حسینہ ہرناز سندھو سمیت مس یونیورس 2021ء کے مقابلے میں دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والی 79 دوشیزائیں شریک تھیں۔ https://twitter.com/MissUniverse/status/1470227063789563907?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1470227063789563907%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Furdu%2Flife-style%2F2021%2F12%2F2463198%2F ہرناز سندھو اس مقابلے میں فاتح رہیں جبکہ پیراگوئے کی نادیہ فیریرہ نے دوسری اور جنوبی افریقا کی لالیلا سوانے نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مس یونیورس آرگنائزیشن کے آفیشل ٹویٹر اور انسٹاگرام اکائونٹس سے بھی ہرناز سندھو کی جیت کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر سابق مس یونیورس آندریا میزا نے ہرناز سندھو کو مس یونیورس 2021ء کا تاج پہنایا۔ خیال رہے کہ 2019ء میں جنوبی افریقا کی دوشیزہ ززیبنی تنزی نے یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ وہ مس یونیورس کا تاج پہننے والی پہلی سیاہ فام خاتون تھیں۔ تاہم 2020ء میں عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے مس یونیورس کا مقابلہ حسن ممکن نہیں ہو سکا تھا۔ جسے 2021ء میں منعقد کیا گیا، اس کی فاتح میکسیکو سے تعلق رکھنے والی دوشیزہ آندریا میزا تھیں۔ ہرناز سندھو کے بارے میں بات کی جائے تو ان کا تعلق انڈیا کے شہر چندی گڑھ سے ہے۔ وہ بطور ایک ماڈل ملکی سطح پر اپنا نام بنا چکی ہیں۔ ہرناز نے اپنی ابتدائی اور اعلیٰ تعلیم چندی گڑھ سے ہی حاصل کی۔ وہ مقامی سطح پر منعقد ہونے والے کئی مقابلہ حسن کی ٹرافیاں جیت چکی ہیں جبکہ گذشتہ کئی سالوں سے ماڈلنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں۔