حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں، ایک اور متنازع ویڈیو وائرل

07:55 AM, 13 Dec, 2021

Rana Shahzad
لاہور: (ویب ڈیسک) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ آئے روز اپنے متنازع بیانات اور ویڈیوز کی وجہ سے سوشل میڈیا کی زینت بنی رہتی ہیں۔ اب ان کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو چکی ہے جس میں وہ شراب کی بوتلوں کے ہمراہ نظر آ رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں حریم شاہ ایک بیگ سے شراب کی بوتلیں نکال رہی ہیں جبکہ ان کے قریب کھڑا ایک شخص کیمرا ہاتھ میں تھامے اس سارے معاملے کی منظر کشی کر رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حریم شاہ کے مقابل کھڑا یہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ ان کا شوہر بلال شاہ ہے۔ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی اس ویڈیو کو دیکھ کر بعض سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے ہیں اور مختلف تبصرے کر رہے ہیں لیکن ٹک ٹاکر نے اس ویڈیو پر کمنٹ سیکشن کو بند کر رکھا ہے۔ اس وائرل ویڈیو میں واضح نظر آ رہا ہے کہ حریم شاہ بیگ سے شراب کی مختلف بوتلیں نکال کر ان کا بغور جائزہ لے رہی ہیں اور انھیں اپنے سامنے سجا رہی ہیں۔ اس ویڈیو میں‌ حریم شاہ کہتی سنائی دیتی ہیں کہ یہ بلال شاہ کی پسندیدہ شراب ہے جس پر وہ ''ہاں میں جواب دیتے ہیں۔ تاہم اس ویڈیو میں یہ بات واضح نہیں ہے کہ حریم شاہ نے شراب کی یہ بوتلیں ذاتی استعمال کے لئے کہیں سے خریدی تھیں یا انھیں کسی نے تحفہ دیا تھا؟
مزیدخبریں