مبینہ آڈیو لیک؛اسپیکر اسد قیصر بڑی مشکل میں پھنس گئے

10:43 AM, 13 Dec, 2021

احمد علی

آڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونےکےبعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بڑی مشکل میں پھنس گئے.

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر صوابی نے نوٹس جاری کیا تھا . جس پر ڈی ایم او نے 13 دسمبر کواجلاس طلب کر لیا ہے. ڈ سٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے اسپیکر اسد قیصر کو ذاتی حیثیت میں یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے. اسد قیصر مبینہ آڈیو کلپ میں ووٹرز سے اپیل کر رہے ہیں، مبینہ آڈیو میں اسپیکر نے پی ٹی آئی امیدواروں کو ترقیاتی فنڈز کی بھی یقین دہانی کروائی تھی اور ووٹرز کو ترقیاتی منصوبے دینے کا وعدہ بھی کیا تھا. اس سے قبل انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اسپیکر اسد قیصر وکیل کے ہمراہ ضلعی الیکشن کمیشن کے دفتر میں پیش ہو ئے. انہوں نے الیکشن کمیشن آفیسر سے پندرہ دسمبر تک مہلت مانگ لی ہے. جس کے بعد انہوں نے آڈیو کی تصدیق ہونے تک مہلت مانگی ہے.

مزیدخبریں