محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی

11:59 AM, 13 Dec, 2021

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) بادل، بارش، برفباری۔ ملک کے بالئی علاقوں میں شدید سرد موسم کی پیشگوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں ایک مغربی لہر موجود ہے جو جمعرات کی صبح تک برقرار رہے گی۔ محکمہ موسمیات آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ با لائی علاقوں میں شدید سرد ہے۔ آج شام اور رات سے بالائی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بار ش اور برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج رات اسموگ اور ہلکی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 3 روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ با لائی علاقوں میں ابر آلود رہے گا۔ بالائی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں اگلے 3 روز میں بار ش اور برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں اسموگ اور ہلکی دھند چھائے رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
مزیدخبریں