سلمان خان اور رنبیر کپور نے کترینہ کو شادی پر کیا تحفہ دیا؟

01:55 PM, 13 Dec, 2021

احمد علی

وکی کوشل اور کترینہ کیف 9 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ دونوں نے اپنے قریبی دوستوں اور اہل خانہ کی موجودگی میں شاہی انداز میں شادی کی۔ اس جوڑے کو مبارکباد دیتے ہوئے بالی ووڈ کے کئی ستاروں نے بہت مہنگے تحائف دیے ہیں اور ان میں کترینہ کے سابق بوائے فرینڈز سلمان خان اور رنبیر کپور کا کا نام بہت اہم ہے۔ بھارتی ویب سائٹ زی نیوز کے مطابق کترینہ کے سابق بوائے فرینڈ ز نے انکی شادی پر بہت زیادہ مہنگے تحائف دیئے ہیں.

کترینہ کیف کافی عرصے سے بالی ووڈ کا حصہ ہیں۔ اپنے فلمی کیرئیر کے دوران اداکارہ کا نام کئی اداکاروں کے ساتھ جڑا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ کترینہ کے کریئر کو ہوا دینے میں سلمان خان کا بڑا ہاتھ ہے، یہاں تک کہ دونوں رشتے میں بھی تھے لیکن پھر ان کی محبت کی کہانی میں رنبیر کپور کی انٹری ہوئی اور اداکارہ کا نام رنبیر کے ساتھ جوڑا گیا۔ لیکن یہ رشتہ بھی زیادہ دیر نہیں چل سکا۔ لیکن اب اداکارہ کو وکی کوشل کے روپ میں شوہر مل گیا ہے۔

سلمان خان نے کترینہ کیف کی شادی پر اپنا دل کھول کر رکھا ہے۔ بالی ووڈ لائف کے مطابق اداکار نے خود وکی-کترینہ کو 7 کروڑ مالیت کا رینج روور تحفے میں دیا ہے۔
کترینہ کی شادی میں رنبیر کپور نے بھی خاصا مہنگا تحفہ دیا ہے. انہوں نے اداکارہ کو تقریباً 2.7 کروڑ مالیت کا ہیروں کا ہار دیا ہے۔عالیہ بھٹ، جو اب رنبیر کپور کی گرل فرینڈ ہیں، نے اپنےکترینہ کو لاکھوں مالیت کے پرفیوم گفٹ کیے ہیں۔ وکی کوشل نے بھی اپنی دلہن پر بہت پیار نچھاور کیا ہے۔ انہوں نے اداکارہ کو 1.3 کروڑ مالیت کی ہیرے کی انگوٹھی تحفے میں دی ہے۔
اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے شوہر کو انتہائی مہنگا تحفہ دیا ہے جس کی قیمت جان کر آپ حیران رہ سکتے ہیں۔ اداکارہ نے اپنے شوہر کو تقریباً 15 کروڑ مالیت کا فلیٹ تحفے میں دیا ہے۔
مزیدخبریں