شیخ رشید کی اپوزیشن سےایک بارپھر احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

02:52 PM, 13 Dec, 2021

شازیہ بشیر
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن سے ایک بار پھر 23 مارچ کو احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل کر دی۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے زیرتعمیر ماں بچہ ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا اس دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ماں بچہ اسپتال، نالہ لئی رنگ روڈ اسی حکومت میں مکمل ہوں گے۔ سوا پانچ سو ارب کا ماں بچہ اسپتال کا منصوبہ ہے۔ ہمارے شہر کے منصوبوں کے لیے عمران خان کے مشکور ہیں۔ ابھی کوئی بات چات فیصلہ کن مراحل میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کو کوئی بدامنی ہوئی تو پی ڈی ایم ذمہ دار ہو گی۔ قانون کو ہاتھ میں نہیں لیں گے تو قانون آپ کو ہاتھ میں نہیں لے گا۔ جو پاکستان کے جھنڈے تلے آئے امن سے رہنے کی ذمہ داری لے اس سے بات ہو سکتی ہے۔ جو پاکستان جھنڈے تلے آئے امن سے رہنے کی ذمہ داری لے اس سے بات ہوسکتی ہے۔ وزیرداخلہ نے کہا ہم ای پاسپورٹ کی جانب جارم رہے ہیں۔ ویزے کے اوپر تمام تر کرپشن ختم ہوگئی ہے۔ ہم سایبر ونگ کو طاقتور کرنے جارہے ہیں۔ دو ہزار پولیس اور نوہزار ایف آئی اے میں بھرتی ہوگی۔ اپوزیشن ووٹنگ مشین پر پھڈا ڈالیں ہم تیار ہیں۔ اپوزیشن دھاندلی دھاندلی کرتے پھر شور کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا مشکور ہوں کہ بات سنتے ہیں۔ وزیراعظم کے موبائل پر ساری انفارمیشن ہوتی۔ مرنے کے بعد سیاسی مخالفین میرا کفن کھول کر دیکھیں گے مرا ہے کہ نہیں۔
مزیدخبریں