’سندھ بلدیاتی ایکٹ کوکالا قانون کہنے والوں کا منہ کالا ہوگا‘

05:00 PM, 13 Dec, 2021

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سندھ بلدیاتی ایکٹ کوکالا قانون کہنے والوں کا منہ کالا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب سے پیدا ہوا کراچی پر دہشت گرد جماعت مسلط رہی۔ پاکستان مخالف نعرے لگانے والے ہمیں کیسے لیچکر دے رہے ہیں؟ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا خان صاحب کا ہیلتھ کارڈ کا سوشہ سرکاری اسپتالوں پر ڈاکا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا بیان سیاق و سباق سے پیش کیا جا رہا ہے۔ پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد کے بلدیاتی قانون سے سندھ کا بلدیاتی قانون بہتر ہے۔ ہم عوام کے 100فیصد مفت علاج پر یقین رکھتے ہیں۔ خان صاھب کا یہ سوشہ سرکاری اسپتالوں پر ڈاکا ہے۔ کوئی ایک ایسا اسپتال دکھا دیں جو این آئی وی سی ڈی کا مقابلہ کرے۔ ہمارے پاس جب وفاقی حکومت ہوگی کراچی میں سرکلر ریلوے کا نظام لانا چاہتا ہوں۔ جان بوجھ کر اس کا غلط بیان کوڈ کیا جا رہا ہے۔
مزیدخبریں