فیصل حسنین پی سی بی کے نئے چیف ایگزیکٹو مقرر

06:20 PM, 13 Dec, 2021

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) فیصل حسنین کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا نئے چیف ایگزیکٹو مقرر کر دیا گیا۔ فیصل حسنین جنوری 2022 میں عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل حسنین کا اسپورٹس ایڈمنسٹریشن اور فائنانس میں 35 سال سے زیادہ تجربہ کا تجربہ ہے۔ آئی سی سی کے چیف فنانشل آفیسر اور زمبابوے کرکٹ کے ایم ڈی رہ چکے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ فیصل حسنین کو بحیثیت چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیملی میں خوش آمدید کہتا ہوں پیشہ ورانہ مہارت کے باعث فیصل حسنین کو دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔ فیصل حسنین نے کہا پاکستان کرکٹ بورڈ میں کام کا موقع ملنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔ فیصل حسنین کا کہنا تھا کہ میں چیئرمین پی سی بی کی سوچ اور پاکستان کرکٹ کے فینز کی خواہشات کے مطابق پاکستان کرکٹ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔ واضح رہے کہ فیصل حسنین وہ سٹی گروپ سعودی ایمریکین بنک لندن کے فنانشل کنٹرولر بھی رہ چکے ہیں۔
مزیدخبریں