ٹوئٹر نے بلیو ٹک سبسکرپشن سروس دوبارہ متعارف کرادی

03:07 PM, 13 Dec, 2022

احمد علی
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے سبسکرپشن سروس کا پہلے سے زیادہ بہتر ورژن دوبارہ متعارف کرادیا ہے۔ ٹوئٹر نے بلیو ٹک کا نیا ورژن گزشتہ روز سے دوبارہ شروع کیا، نئی سروس کی سبسکرپشن عام صارفین کیلئے ماہانہ 8 ڈالر ہے۔ ایپل صارفین کو ٹوئٹربلیو کا نیا ورژن استعمال کرنے کیلئے دیگر کے مقابلے میں زیادہ ادائیگی کرنی پڑے گی، ایپل صارفین ماہانہ 11 ڈالر دیں گے۔ ٹوئٹر کی جانب سے ایپل صارفین کو عام صارفین کے مقابلے میں زیادہ ادائیگی کی وضاحت نہیں کی گئی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ نئی سروس کی سبسکرپشن سے صارفین اپنی ٹوئٹس ایڈٹ کرسکتے ہیں،علاوہ ازیں صارفین طویل اور بہتر معیار کی ویڈیوز پوسٹ کرنے اور دیکھنے کے بھی قابل ہوں گے۔ یاد رہے کہ ایلون مسک نے 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر کو خریدا تھا۔
مزیدخبریں