سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنیوالا ملزم گرفتار،مقدمہ درج

02:54 PM, 13 Dec, 2024

ویب ڈیسک:   کاہنہ پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کاہنہ پولیس نے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا، ملزم کی شناخت کاہنہ 5 نمبر سٹاپ کے قریب کی گئی تھی، ملزم کی اسلحہ کی نمائش ، ہوائی فائرنگ کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

ایس ایچ او کاہنہ کا کہنا ہے کہ ملزم اشفاق سے پستول برآمد، مقدمہ درج  کرکے انویسٹی کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ اسلحہ نمائش و ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی عائد ہے۔

مزیدخبریں