پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےسےمتعلق بڑی خبر

03:04 PM, 13 Dec, 2024

ویب ڈیسک: 16 دسمبر 2024 سے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول معمولی مہنگا، ہائی اسپیڈ ڈیزل سستا ہونے کا امکان ہے جبکہ 16دسمبر سے پیٹرول کی   فی لیٹر قیمت 80 پیسے تک بڑھنے کا خدشہ اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 90 پیسے فی لیٹر تک کمی متوقع  ہے۔

مٹی کا تیل 4 روپے لائٹ ڈیزل آئل ساڑھے تین روپے تک سستا ہونے کا امکان  ہےاور عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے تناسب سے حتمی تعین 15 دسمبر کو ہوگا،اوگرا قیمتوں کے تعین کے حساب سے ورکنگ حکومت کو بھجوائے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف قیمتوں سے متعلق حتمی منظوری دیں گے،وزارت خزانہ 15 دسمبر کو قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

مزیدخبریں