مہلک وائرس نے مزید 58 زندگیاں نگل لیں

05:14 AM, 13 Feb, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد (پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر نے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردئیے، 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 58 مریض جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر( این سی او سی) کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 1262 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 25649 ہے۔

این سی او سی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 5 لاکھ 23 ہزار 700مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، ملک میں 5 لاکھ61625 مصدقہ کورونا کیس سامنے آچکے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا سے تاحا12276 موات ہو چکی ہیں اور 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 37115کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔

مزیدخبریں