لاہور : سروں کے بادشاہ استاد راحت فتح علی خان 14فروری کو لائیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر فن کا جادو جگائیں گے، یہ پہلا موقع ہوگا جب راحت فتح علی خان ڈیجیٹل لائیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر کنسرٹ کریں گے۔
بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار 14 فروری کو لائیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر کنسرٹ کریں گے،2 گھنٹے پر مشتمل یہ کنسرٹ رات 8 بجے سے 10 بجے تک جاری رہے گا ۔آپ جاپان میں ہوں یاجنوبی افریقہ میں، نیوزی لینڈ میں یا امریکا میں، موسیقی کے اس ایونٹ میں گھر بیٹھےشریک ہوسکتے ہیں۔ راحت فتح علی خان کے اس پہلے آن لائن کنسرٹ کا ٹکٹ بھی آن لائن فروخت ہو رہا ہے اور اس کی قیمت 20 ڈالر رکھی گئی ہے، پاکستانی روپے میں یہ رقم 3,200 روپے بنتی ہے۔
لاتعدد ایوارڈ حاصل کرنے والے راحت فتح علی خان کے کئی گانے انتہائی مقبولیت حاصل کرچکے ہیں جبکہ ان کا گیت’ ضروری تھا‘ یو ٹیوب پر 100کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہےآکسفورڈ یونیورسٹی کی طرف سے راحت فتح علی خان کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا گیا ہے جبکہ وہ پہلے پاکستانی ہیں جنہیں نوبل پیس پرائز کنسرٹ میں پرفارم کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔