شہباز شریف کی بیٹی رابعہ اور داماد اشتہاری قرار، احتساب عدالت میں پوسٹر آویزاں

08:13 AM, 13 Feb, 2021

شازیہ بشیر

لاہور(پبلک نیوز) صاف پانی کمپنی ریفرنس میں بڑی پیش رفت، احتساب عدالت میں شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد کو اشتہاری قرار دینے کے اشتہار آویزاں کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما قمر الاسلام سمیت 13 ملزمان کے خلاف سماعت کی، عدالت میں پیش نہ ہونے پر رابعہ عمران اور عمران علی یوسف کے اشتہاری ہونے کی کارروائی کا آغاز کیا گیا، لاہور : عدالت میں شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کے اشتہاری کی کارروائی کی رپورٹ پیش کردی گئی۔ پنجاب پولیس کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی۔

واضح رہے کہ ملزمان پر قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہچانے کا الزام ہے۔ عدالت نے سماعت 6 مارچ تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں