ترکی چاند پر قدم کب رکھے گا، طیب ایردوان نے بڑا اعلان کردیا

10:02 AM, 13 Feb, 2021

احمد علی

ویب ڈیسک: صدر رجب طیب ایردوآن نے اعلان کیا ہے کہ ترکی سن 2023 میں ملک میں جمہوریت کے ایک سو برس مکمل ہونے پر چاند پر قدم رکھے گا۔ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے حال ہ میں دس سالہ قومی خلائی پروگرام کا اعلان کیا، جس میں ترک خلاء بازوں کو چاند پر بھیجنے اور ایک خلائی اسٹیشن کا قیام شامل ہے۔ایردوآن نے خلائی پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ”انشاء اللہ ہم چاند پر قدم رکھنے جارہے ہیں۔" انہوں نے کہا’’ 2023 کے اواخر تک پوری دنیا بین الاقوامی تعاون سے ترکی میں مقامی طور پر تیار کردہ ہائبرڈ راکٹ کی چاند پر آمد کا نظارہ دیکھے گی۔ ہماری تہذیب کا آئینہ دار سرخ پرچم چاند پر نصب کیا جائے گا"۔

انہوں نےمزید کہا”مجھے امید ہے کہ یہ منصوبہ عالمی خلائی دوڑ میں ترکی کو سر فہرست ملکوں میں شامل کرے گا اور ہم اس منصوبے میں کامیاب ہوں گے۔"ترکی نے اپنی خلائی ایجنسی کا آغاز 2018 میں کیا تھا حالانکہ اقتصادی بحران کے باوجود اس پروجیکٹ پر اتنی بھاری رقم خرچ کرنے کے لیے صدر ایردوآن کی نکتہ چینی بھی ہوئی تھی۔ لیکن اس پروجیکٹ کے حامیوں کا کہنا ہے کہ اس سے ملک کے سائنس دانوں اور محققین کو موقع ملے گا اور دوسرے ملکوں میں ان کے چلے جانے کا سلسلہ کم ہوجائے گا۔ترکی نے گزشتہ ماہ ہی اسپیس ایکس کے تعاون سے امریکا سے اپنا سیٹلائٹ ترک سیٹ 5 اے خلاء میں روانہ کیا تھا.

مزیدخبریں