سوشل میڈیا ایک ایسی دنیا ہے جس میں آئے روز کوئی نہ کوئی شوشہ دیکھنے میں آتا ہے اور وائرل ہوتا چلا جاتا ہے۔ لیکن ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ پاکستان میں وائرل ہونے والی چیز دوسروں ملکوں تک بھی پہنچے۔
گزشتہ دنوں پاکستان کی نوجوان لڑکیوں کی جانب سے ایک انتہائی مختصر سے ویڈیو بنائی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ 6 فروری کو سامنے آنے والی اس ویڈیو میں نوجوان پاکستانی لڑکی انگلش لہجے میں اردو بولتے ہوئے کہتی ہے "یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری(پارٹی) ہو رہی ہے"۔
محض 5 سیکنڈ کی یہ ویڈیو اسلام آباد اور پشاور کی ولاگر اور یوٹیوبر دنانیڑ (Dananeerr) کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا تھا۔ اس ویڈیو کے سامنے آتے ہیں پاکستان کے باہر بھارت سمیت دنیا دوسرے کئی ممالک میں اس پر میمز بننا شروع ہوئیں اور لوگ مذاحیہ ویڈیوز بناتے چلے گئے۔