پاکستان کیخلاف جنوبی افریقہ کی جیت، ٹی 20 سیریر 1-1 سے برابر

02:28 PM, 13 Feb, 2021

احمد علی

لاہور (پبلک نیوز) جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف 16.2 اووروں میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ جنوبی افریقہ نے سیریز1-1 سے برابر کر لی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے وین بلجیئم اور ریزہ ہینٹرکز نے 42، 42 جبکہ  ڈیوڈ ملر نے 18 اور کلاسن نے 17 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2، جبکہ محمد نواز اور عثمان قادر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف 16.2 اووروں میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ جنوبی افریقہ نے سیریز1-1 سے برابر کر لی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے وین بلجیئم اور ریزہ ہینٹرکز نے 42، 42 جبکہ  ڈیوڈ ملر نے 18 اور کلاسن نے 17 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2، جبکہ محمد نواز اور عثمان قادر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

پروٹیز اور شاہینوں کا ایک بار پھر جوڑ پڑ گیا۔ قذافی سٹیڈیم کی بہاریں لوٹ آئیں۔ دوسرے ٹی 20 میچ کے لیے دونوں ٹیمیں آمنے سامنے۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان 144 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا. پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے۔ جبکہ پہلے ٹی 20 میں پاکستان کے شاہین محمد رضوان نے سنچر بنائی تھی جبکہ دوسرے میچ اپنی شاندار نصف سنچری مکمل کر چکے ہیں۔ جس کے ساتھ پاکستان کی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے۔

دوسرے ٹی 20 کے لیے کپتان بابراعظم، محمدرضوان، حیدرعلی، حسین طلعت، افتخاراحمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، فہیم اشرف، عثمان قادر، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔

مزیدخبریں