ویب ڈیسک: ارطغرل ڈرامہ پاکستانیوں کے دلوں پر راج کرنے والا پہلا ایسا ڈرامہ ہے جو عام روایتی ڈراموں جیسا نہیں ہے۔ مسلمانوں کی تاریخ پر مبنی اس ڈرامہ نے پاکستانیوں کو بہت حد تک متاثر کیا ہے۔ اس ڈرامہ کے کردار نبھانے والے اداکار بھی پاکستانیوں بہت پسند ہیں اور ان کے حوالے سے ہر روز کوئی نہ کوئی نئی خبر دیکھنے کو ملتی ہے۔
ہاں جی تو اب نئی خبر یہ ہے کہ ارطغرل ڈرامہ کے ایک کردار ترگت سپاہی نے حمزہ علی عباسی کی بہن کے ساتھ اہم معاہدہ طے کر لیا ہے۔ ڈاکٹر فضیلہ عباس ڈرماٹالوجسٹ ہیں اور اس حوالے سے ماہر کنسلٹنٹ بھی مانی جاتی ہیں۔
انھوں نے اپنے انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس کی ڈسکرپشن میں انھوں نے بتایا ہے کہ پاکستان میں تاریخ کا پہلا سکن لائن کیئر متعارف کرانی جا رہی ہوں جو صرف مردوں کے لیے ہو گا۔
ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے اس پروڈکٹ کے لیے ارطغرل غازی میں ترگت سپاہی کا کردار نبھانے والے چنگیز جوشقون کو بطور براند ایمبیسیڈر لیا ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر دونوں کے درمیان پر دستخط کیے جا رہے ہیں اور دونوں ہی بہت خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔