پٹرول 16، ڈیزل پونے 15روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان

04:51 PM, 13 Feb, 2021

احمد علی

اسلام آباد (پبلک نیوز) 16 فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5روپے 50پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں5روپے 75 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی۔ اوگرانے سمری 30روپے فی لیٹر لیوی پر تیار کی ہے۔ اوگرا سمری میں پٹرول 16روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز ہے۔ اوگرا سمری میں ڈیزل 14روپے 75پیسے تک مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے۔

خیال رہے کہ اس وقت پٹرول پر پٹرولیم لیوی 21روپے چار پیسے ہے۔ ڈیزل پر موجودہ پٹرولیم لیوی 22روپے گیارہ پیسے فی لیٹر ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

مزیدخبریں