انسانیت کے لیے خدمات کا اعتراف، ٹویٹر پر ڈاکٹر طاہر القادری ٹاپ ٹرینڈ
07:04 PM, 13 Feb, 2021
ویب ڈیسک: ٹویٹر صارفین نے انسانیت کے لیے خدمات کے اعتراف میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے حق میں ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر چلنے والے ٹرینڈ #DrQadriServingHumanity میں صارفین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی جہاں دینی، علمی اور سیاسی خدمات ہیں وہیں وہ ویلفیئر کے کاموں میں بھی دنیا بھر میں انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔ایک ٹویٹر صارف حسن رضا کا کہنا تھا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نے بے سہارا اور یتیم بچوں، بچیوں کے منصوبے آغوش اور بیت الزہراء سمیت دیگر فلاحی اور تعلیمی منصوبوں کو دوسروں کیلئے مثال بنا دیا ہے۔ایک اور صارف عارف علوی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے حقیقی طور پر اس قوم کی خدمت کی ہے اور اسکا واضح ثبوت منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہے۔ ٹویٹر صارف نور فاطمہ نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری انتہائی دانشمندانہ انداز میں اسلام کے بارے میں پائی جانے والی الجھنوں کو دور کر رہے ہیں، وہ ملک و ملت کا اثاثہ ہیں۔