خیبرپختونخواہ:13اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ری پولنگ
04:22 AM, 13 Feb, 2022
پشاور ( پبلک نیوز) خیبرپختونخواہ کے13اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے ری پولنگ شروع ہوگئی۔ پولنگ کا عمل شام ساڑھے پانچ بجے تک جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، درہ آدم خیل اورخیبرایجنسی کے پولنگ اسٹیشنزحساس ترین قرار دئیے گئے ہیں۔7 لاکھ سے زیادہ ووٹرزاپناحق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں میئرکی نشست پربڑا ٹاکرا، عمر امین گنڈاپور، فیصل کریم کنڈی اور کفیل نظامی میں کڑا مقابلہ متوقع ہے۔ عوام بے خوف وخطر ووٹ کاحق ادا کریں۔ پولنگ کا عمل شام ساڑھے پانچ بجے تک جاری رہے گا۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال دسمبر میں انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ اسٹیشنز پر توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی اور امیدواروں کی وفات کے باعث پولنگ روک دی گئی تھی۔