ایک دن میں کورونا سے مزید41 افراد جان کی بازی ہارگئے
05:37 AM, 13 Feb, 2022
پبلک نیوز: پاکستان میں کورونا کے وارجاری۔ مزید41 افراد جان کی بازی ہارگئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 772 ہوگئی۔ 3 ہزار206 نئےمریض رپورٹ ہوئے۔ مثبت کیسز کی شرح5 اعشاریہ 79فیصد رہی۔ ملک بھرمیں ایک ہزار623 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر ( این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث41 اموات رپورٹ ہوئیں۔ 3 ہزار 206 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ 55ہزار304کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح5.79فیصد رہی۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد29 ہزار 772ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد14 لاکھ 83ہزار 798ہوگئی۔