لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کیلئےداخلوں کا اعلان

06:30 AM, 13 Feb, 2022

شازیہ بشیر
پبلک نیوز: لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ( ایل سی ڈبلیو یو) نے ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کا اعلان کردیا ہے۔ کالج نے نئے داخلوں میں ایچ ای سی کی پالیسی کا نفاذ نہیں کیا۔ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کے شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے۔ امیدوار ایم فل کے داخلہ فارم اٹھارہ فروری تک جمع کرا سکتے ہیں۔ لاہور کالج تیرہ مختلف مضامین میں ایم فل کے داخلے کرے گا۔ پی ایچ ڈی میں داخلوں کیلئے فارم جمع کرانے کے بعد سکروٹنی کی جائے گی جس کی پہلی لسٹ 21 فروری کو آویزاں ہو گی۔ لاہور کالج میں پی ایچ ڈی کے 12 مضامین میں داخلے ہوں گے۔ کالج نے واضح کیا ہے کہ ایچ ای سی کی نئی داخلہ پالیسی کا نفاذ نہیں کیا گیا۔ یونیورسٹی میں اٹھارہ سالہ تعلیم کی بنیاد پر پی ایچ ڈی اور سولہ سال کی تعلیم کی بنیاد پر ایم فل میں داخلے ہوں گے۔
مزیدخبریں