لاہور آلودہ ترین شہریوں کی فہرست میں کونسے نمبر پر؟

07:23 AM, 13 Feb, 2022

شازیہ بشیر
پبلک نیوز: لاہورمیں آلودگی کی شرح میں معمولی کمی۔ شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 189 پر آگیا۔ آلودہ ترین شہریوں کی فہرست میں لاہور تیسرے نمبر پر آگیا۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت257، فدا حسین ہاؤس 219، ٹاؤن شپ 211، ماڈل ٹاؤن202، یو ایس قونصلیٹ202، اقبال ٹاؤن 198، ایچیسن کالج مال روڈ197 اور ٹھوکر نیاز بیگ پریہ شرح195 ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نےآئندہ چوبیس گھنٹوں میں شہر کا مطلع صاف رہنےکی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش برسنےکا کوئی امکان نہیں۔ شہرکا کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ22 ڈگری سنٹی گریڈ ہوگا۔ شہر میں8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی۔ ہوا میں نمی کا تناسب 86 فیصد ہوگا جبکہ شہر کا موسم سرد اور خشک رہے گا۔
مزیدخبریں