میئر ڈی آئی خان کا انتخاب؛ تحریک انصاف کو واضح برتری
01:36 PM, 13 Feb, 2022
پبلک نیوز: خیبر پختونخوا کے 13 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے ضمنی انتخاب کےلیے پولنگ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہی . نتائج پبلک نیوز کو موصول ہو چکے ہیں. 296 پولنگ اسٹیشنز میں سے 155 کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے عمر امین خان 22688 ووٹ لےکر آگے ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام کے محمد کفیل احمد 14322 ووٹ لے کر دوسرے نمبر جبکہ پیپلزپارٹی کے فیصل کریم کنڈی 10302 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔ بنوں: تحصیل بکاخیل ، چھ پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق اے این پی کے ولی اللہ 1525 ووٹوں کیساتھ آگے ہیں جے یو آئی کے معمور خان 1306 دوسرے نمبر پر ہیں. تحصیل ڈومیل میں پی ٹی ائی کے ملک اسرار خان 238 ووٹوں کیساتھ آگے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے نیکدار علی 226 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں. جے یو آئی کے مشرف عالمگیر 213 ووٹوں کیساتھ تیسرے نمبر پر ہیں. میئر کے الیکشن کیلئے پیپلزپارٹی کے فیصل کریم کنڈی خود میدان میں اترے ہیں، وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے اپنے بھائی عمر امین کو مقابلے میں اتارا ہے جبکہ مولانا فضل الرحمٰن نے کفیل احمد نظامی کو امیدوار بنایا ہے۔ادھربنوں کی تحصیل بکاخیل میں پی ٹی آئی امیدوار کو الیکشن کمیشن نے نااہل قرار دے دیا، وہاں مقابلہ اب جے یو آئی اور اے این پی کے درمیان ہوگا۔ پشاور، نوشہرہ، خیبر، مہمند، مردان، کوہاٹ اور کرک سمیت 13 اضلاع کے 568 پولنگ اسٹیشنوں میں آج پولنگ ہوئی. واضح رہے کہ یہاں پہلے مرحلے میں پولنگ ملتوی ہوگئی تھی۔