ایف آئی اے نے شوکت ترین کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
10:39 AM, 13 Feb, 2023
اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سابق وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کےخلاف مقدمہ آڈیو لیک کیس میں پیکا ایکٹ کےتحت درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آرکے مطابق مبینہ آڈیو میں تیمور سلیم جھگڑا اور محسن لغاری سے شوکت ترین گفتگو کر رہے ہیں، مبینہ آڈیو میں بدنیتی پر مبنی گفتگو کی گئی، مبینہ آڈیو میں شوکت ترین نے محسن لغاری کو کہا کہ وفاقی حکومت کو سرپلس بجٹ واپس نہ کیا جائے۔مقدمے میں بغاوت اور اشتعال انگیزی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں بغاوت اور اشتعال انگیزی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ شوکت ترین کے خلاف انکوائری مکمل ہو گئی ہے اور حکومت نے انہیں گرفتار کرنے کی اجازت دے دی ہے، ایف آئی اے نے شوکت ترین کی گرفتاری کی اجازت مانگی تھی۔