پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب، اسٹیڈیم شائقین سے بھر گیا
02:46 PM, 13 Feb, 2023
ملتان : ملتان میں ہونے والی پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں اسٹیڈیم شائقین سے بھرگیا اورتقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے 8 ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ دبئی سے جو سفرشروع کیا وہ اب ملتان تک آگیا ہے اور اگلے سال پشاورجائیں گے۔ تقریب کے بعد نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل نے قومی ٹیم کو بڑے کھلاڑی دیے اور آئندہ بھی قومی ٹیم کو بڑے کھلاڑے دیتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ دبئی سے جو سفر شروع کیا وہ اب ملتان تک آگیا ہے، اگلے سال پشاور جائیں گے۔ نجم سیٹھی کے خطاب کے بعد تقریب میں فنکاروں کی جانب سے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جس کے بعد شاندار آتشبازی کی گئی۔ خیال رہے کہ افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔