قاسم اور سلیمان کا عمران خان کے حق میں بڑا بیان آگیا

10:28 AM, 13 Feb, 2024

ویب ڈیسک: عمران خان کے دونوں صاحبزادے اپنے والد کے حق میں بول پڑے۔ سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر اہم بیان جاری کردیے۔

سلیمان خان نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر والد کے ہمراہ تصویر اپلوڈ کی ساتھ ہی بیٹے نے والد کا ایک بیان بھی شئیر کیا جس میں والد کا کہنا تھا کہ اپنے خواب کے لیے سمجھوتہ کریں، لیکن اپنے خواب پر کبھی سمجھوتہ نہ کریں۔

دوسری جانب قاسم خان کی جانب سے بھی والد کی تصویر اپلوڈ کی گئی ساتھ ہی بیٹے کا کہنا تھا کہ ”وہ آ رہے ہیں“۔

واضح رہے عمران خان کے بیٹے ان دنوں لندن میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں، تاہم پاکستان میں ہونے والے الیکشن 2024 میں والد عمران خان کو خوب سپورٹ کرتے دکھائی دیے ہیں۔

 الیکشن سے ایک دن قبل قاسم نے ایک تصویر بھی شئیر کی تھی، جس میں وہ اور سلیمان پاکستان تحریک انصاف کا جھنڈا تھامے ہوئے تھے اور پی ٹی آئی کو سپورٹ کرتے دکھائی دیے۔ 

مزیدخبریں