انتہاپسند بھارت میں مسلمان کرکٹرز کا کھیلنا مشکل، پھر انگلش کرکٹر کوروک لیا

12:59 PM, 13 Feb, 2024

  ویب ڈیسک : متعصب بھارتی کرکٹ بورڈ اور حکومت نے مسلمان کرکٹرز کا کھیلنا مشکل بنادیا ،   پاکستانی نژاد مسلمان انگلش کرکٹر ریحان احمد کو ائیر پورٹ پر روک لیا گیا ۔

ایک بار پھر انگلش کرکٹ ٹیم کے مسلم کھلاڑی کوبھارتی ایئرپورٹ پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ نامکمل کاغذات کا بہانہ بنا کر بھارتی کرکٹ بورڈ اور حکومت اپنا تعصب ظاہر کرتا رہتا ہے  لیکن اس مرتبہ شعیب بشیر کی جگہ ریحان احمد کے لیے مسائل کھڑے ہوئے ہیں۔  

یادرہے انگلینڈ کی ٹیم تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ابوظبی سے   بھارت واپس لوٹ چکی ہے۔ ٹیم   بھارت سے دوسرا ٹیسٹ ہارنے کے بعد پریکٹس کے لیے ابوظبی چلی گئی تھی۔ اب   انگلش ٹیم راجکوٹ پہنچی ہے جہاں 15 فروری سے ٹیسٹ سیریز کا تیسرا میچ کھیلا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راجکوٹ کی ایئرپورٹ اتھارٹی نے چیکنگ کے دوران پاکستانی نژاد انگلش کرکٹر ریحان احمد کو روک لیا۔

 بتایا جاتا ہے کہ ریحان احمد کے پاس سنگل انٹری ویزا تھا، جس کی وجہ سے انھیں ایئرپورٹ پر ہی روک دیا گیا۔ کافی دیر کی مشقت کے بعد ریحان احمد کو انگلینڈ ٹیم کے ساتھ ہوٹل جانے کی اجازت تو مل گئی، لیکن یہ معاملہ ہنوز سلجھ نہیں سکا ہے۔

رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ ریحان احمد کو راجپورٹ ایئرپورٹ سے ٹیم کے ساتھ ہوٹل جانے کی اجازت تو ملی ہے، لیکن 24 گھنٹے کی ڈیڈلائن کے ساتھ۔ یہ 24 گھنٹے انھیں اپنے کاغذات درست کرنے کے لیے دیے گئے ہیں۔ انگلینڈ کے لیگ اسپنر ریحان احمد کو یہ کام راجکوٹ میں تیسرے ٹیسٹ میچ کے شروع ہونے سے پہلے کرنا ہوگا۔

بی سی سی آئی کے ایک افسر کے حوالے سے انگریزی روزنامہ ’ہندوستانی ٹائمز‘ نے لکھا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم کو پھر سے ریحان کا ویزا بنوانے کے لیے کہا گیا ہے۔ یہ کام انھیں دو دن میں کرنا ہے۔ تب تک کے لیے لیگ اسپنر کو ٹیم کے باقی کھلاڑیوں کے ساتھ ہندوستان میں رہنے کی اجازت ہے۔ وہ منگل کو ہونے والی پریکٹس میں بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

مزیدخبریں