پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ کے پی نامزد کردیا

01:34 PM, 13 Feb, 2024

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کے لیے عملی اقدامات شروع کردیے۔ 

ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے علی امین گنڈاپور کو وزیراعلی خیبرپختونخوا کیلئے نامزد کردیا۔ وزارت اعلی خیبرپختونخوا کے منصب کیلئے نام فائنل ہوگیا۔

بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے علی امین گنڈاپور کا نام فائنل کردیا۔ قبل ازیں وزارت اعلی خیبرپختونخوا کے لیے 3 نام سامنے آئے تھے۔ مشتاق غنی، تاج محمد خان ترند اور علی امین گنڈا پور کا نام زیرغور تھا۔

تاہم اب بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو وزیر اعلی خیبرپختونخوا نامزد کر دیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے کوئی بات چیت نہیں ہو گی۔

مزیدخبریں