ن لیگ کی ایک اور بڑی کامیابی، نومنتخب اراکین نے شمولیت کا اعلان کردیا

01:51 PM, 13 Feb, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن میں نومنتخب آزاد اراکین اسمبلی کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف سے آج ہونے والی ملاقات میں بھی اراکین نے ن لیگ پر اعتماد کا اظہار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے نومنتخب ارکان اسمبلی کی ملاقات ہوئی ہے۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 49 سیالکوٹ سے کامیاب آزاد امیدوار رانا فیاض نے بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ رانا فیاض نے قائد محمد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا ہے۔ 

دریں اثناء نومنتخب رکن قومی اسمبلی وسیم قادر نے بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سے ملاقات کی۔ یاد رہے کہ وسیم قادر پہلے ہی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔ 

شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے پر رانا فیاض اور وسیم قادر کو خوش آمدید کہا اور شکریہ ادا کیا۔ 

اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم سب پاکستان کو خوشحال بنائیں گے اور عوام کی زندگیوں میں آسانی لائیں گے۔ پاکستان کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ اتحاد، اتفاق اور قومی تعاون کی سوچ سے ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں