ویب ڈیسک: این اے 64 گجرات سے پوسٹل ووٹ کی گنتی میں آزاد امیدوار و سابق وزیر اعلٰی پنجاب کی اہلیہ قیصرہ الٰہی نےکامیابی حاصل کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق این اے 64 گجرات سے پوسٹل ووٹ کی گنتی میں آزاد امیدوار و سابق وزیر اعلٰی پنجاب کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کامیاب ہوگئی ہیں۔
قیصرہ الٰہی کو گنتی کے بعد 98 ووٹ جبکہ مسلم لیگ (ق) کے سالک حسین کو 29 ووٹ ملے۔
یاد رہے کہ آزاد امیدوار قیصرہ الہٰی نے ریٹرننگ افسر کو دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔