(ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وہی الزامات اور پھر وہی بہتان ، عمران خان نے کچھ نہیں سیکھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں مسلم لیگ ن کے نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان جب مکافات عمل کاشکار ہوئے تو میں نے سوچا کہ مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد شاید انھیں اپنا احتساب کرنے کا موقع ملے اور سوچ میں تبدیلی آئے مگر آج عدالت میں انھوں نے جو باتیں کیں اس میں پھر وہی جھوٹ، پھر وہی الزامات اور پھر وہی بہتان۔ کچھ لوگ کبھی نہیں سیکھتے !۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمیں گزشتہ 72 گھنٹوں میں ثبوت کے ساتھ بہت سی شکایات ملی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اپنے لوگوں کو الیکشن کمیشن میں شکایات درج کرنے کا کہہ دیا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ فافن کو خیبرپختونخوا میں دھاندلی کے معاملے کو دیکھنا چاہیئے۔