سابق صدر آصف زرداری نے مسلم لیگ ن کی حمایت کی تجویز دیدی، ذرائع

05:08 PM, 13 Feb, 2024

notype

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے مسلم لیگ ن کی حمایت کی تجویز دیدی ہے۔

پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ( سی ای سی)  حکومت کی تشکیل سے متعلق فیصلے  پر مختلف تجاویز سامنے آگئی  ہیں۔بعض ارکان نے رائے دی ہے کہ   مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا جائے ۔

ذرائع کے مطابق  آصف زرداری کے قریبی  ساتھیوں کی حکومت میں جانے کی تجویز دی ہے۔ آصف علی زرداری نے اجلاس میں کہا کہ  ہم سننا چاہتے ہیں کہ اراکین کیا رائے رکھتے ہیں،  آپ کی تجاویز کے بعد ہم حتمی فیصلہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تجویز دی گئی ہے  کہ پیپلزپارٹی سندھ اور بلوچستان میں اپنی حکومت بنائے وفاق میں اپوزیشن میں بیٹھے۔ بعض اراکین نے رائے دی کہ   پیپلزپارٹی کو بھی مینڈیٹ ملا ہے اگر حکومت بنا سکتے ہیں تو اس میں ہرج نہیں۔

مزیدخبریں