ڈرائیونگ ٹیسٹ میں فیل ہونیوالے45 کی بجائے 15 روز میں دوبارہ ٹیسٹ دے سکیں گے

06:06 PM, 13 Feb, 2024

notype

(ویب ڈیسک )  اب ڈرائیونگ ٹیسٹ میں  فیل ہونے والا 45 روز کی بجائے 15 روز میں دوبارہ ٹیسٹ دے سکے گا۔

پنجاب حکومت نے موٹروہیکل رولز 1969 میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔  سیکرٹری داخلہ پنجاب کی درخواست پر موٹر وہیکل رولز 1969 میں منظوری دی گئی ہے۔

دوبارہ ڈرائیونگ ٹیسٹ کی مدت میں ترمیم کی تجویز سٹینڈنگ کمیٹی آن لیجسلیٹو بزنس اینڈ پرائیویٹائزیشن  کو دی گئی تھی، سٹینڈنگ کمیٹی آن لیجسلیٹو بزنس اینڈ پرائیویٹائزیشن نے 19 جنوری 2024 کو اپنے 13 ویں اجلاس میں ترمیم کی منظوری دی ۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے نگران صوبائی کابینہ سے موٹر وہیکل رولز 1969 کے رول 9 بی میں ترمیم کی درخواست کی گئی ۔نگران صوبائی کابینہ نےموٹروہیکل رولز 1969 کے رول 9 بی میں ترمیم کی منظوری دے دی۔

جس کے بعد اب ڈرائیونگ ٹیسٹ میں فیل ہونے والا 45 روز کی بجائے 15 روز میں دوبارہ ڈرائیونگ کا ٹیسٹ دے سکے گا۔قبل ازیں ڈرائیونگ ٹیسٹ میں ناکام ہونے پر 45 دن بعد دوبارہ ٹیسٹ دینے کی اہلیت تھی۔

مزیدخبریں