دوبارہ گنتی میں کے پی میں جماعت اسلامی نے دو نشستوں سے  بھی ہاتھ دھولیا

07:34 PM, 13 Feb, 2024

notype

(ویب ڈیسک )   خیبر پختونخوا میں دوبارہ گنتی میں   جماعت اسلامی نے دو نشستوں سے بھی ہاتھ دھو لیا۔ 

پی کے 20 باجوڑ سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار انور زیب 12 ہزار 903 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔  پی کے 20 باجوڑ سے جماعت اسلامی کے امیدوار مولانا وحید گل نے 6 ہزار 869 ووٹ لیے ۔

پی کے 21 باجوڑ پر پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار اجمل خان نے 16 ہزار 712 لے کر کامیاب ہوگئے ،   جماعت اسلامی کے سردار خان نے 8 ہزار 128 ووٹ حاصل کئے۔

دونوں نشستیں واپس ہونے سے صوبائی اسمبلی میں جماعت اسلامی کی کوئی نشست باقی نہ رہی۔ اس سے قبل پی کے 17 میں بھی جماعت اسلامی کے امیدوار کامیاب قرار پائے تھے تاہم دوبارہ گنتی میں ہار گئے تھے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ابتدائی نتائج میں جماعت اسلامی 3نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان  تحریک انصاف  (پی ٹی آئی )نے جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر خیبرپختونخوا میں حکومت بنانے کا اعلان کیا تھا۔

مزیدخبریں