شہباز شریف وزیر اعظم ، مریم نواز وزیر اعلی پنجاب کیلئے مسلم لیگ ن کی امیدوار، ذرائع

09:05 PM, 13 Feb, 2024

notype

(ویب ڈیسک )  ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کیلئے شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب کیلئے مریم نواز مسلم لیگ ن کی امیدوار  ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے وزیر اعظم کے امیدوار ہیں جبکہ وزیر اعلی پنجاب   کی امیدوار مریم نواز  ہونگی۔

ذرائع کے مطابق قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف نے دونوں ناموں کی منظوری دیدی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو  نے کہا تھا ہمارے پاس وفاق میں حکومت بنانے کا مینڈیٹ نہیں ہے،اگر پارلیمان کسی وزیر اعظم کا انتخاب نہیں کر سکا تو دوبارہ الیکشن میں جانا پڑے گا ،پی ٹی آئی نے ہر قسم کے ڈائیلاگ سے انکار کر دیا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ  حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے تاہم مسلم لیگ ن کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو ووٹ دیں گے۔

مزیدخبریں