(ویب ڈیسک ) آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی پر شاہین آفریدی ، سعودشکیل اور کامران غلام پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
آئی سی سی نے 3 پاکستانی کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ انہوں نے شاہین آفریدی، سعود شکیل اور کامران غلام کو سزا سنائی ہے۔
خیال رہے کہ سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس میچ کے دوران تینوں نے آئی سی سی کے قوانین کی خلاف ورزی کی تھی۔
پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو سب سے زیادہ جرمانہ کیا گیا ہے۔ آئی سی سی نے شاہین پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔ میچ کے دوران شاہین کا جنوبی افریقی کھلاڑی میتھیو بریٹزکے سے جھگڑا ہواتھا جس کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں۔
آ ئی سی سی نے سعود شکیل اور کامران غلام پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔ کامران متبادل فیلڈر کے طور پر میدان میں آئے۔ جنوبی افریقہ کی اننگز کے 29ویں اوور کے دوران ٹیمبا باوما رن آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد دونوں باوما کے قریب آئے اور جارحانہ رویہ اختیار کیا۔