نواز کا شہبازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ ، پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

09:01 AM, 13 Jan, 2023

احمد علی
لاہور: پنجاب کی تیزی سے بدلتی سیاسی صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف کا پارٹی قائد نوازشریف اور سابق صدر آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی سیاسی صورتحال کے متعلق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کا وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ رابطے میں اسمبلی تحلیل ہونے پر ممکنہ پیدا ہونیوالی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی ہے ۔ وزیراعظم شہبازشریف گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کو کچھ اہم ہدایات دیں گے اگر مارچ یا اپریل میں عام انتخابات ہوں تو ن لیگ کی حکمت عملی کیا ہوگی؟ اور کتنی پوزیشن مضبوط بنائی جاسکتی ہے؟ ان تمام پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا ۔ وزیراعظم شہبازشریف کا آصف زرداری سے رابطہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف کا آصف علی زرداری سے بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں پنجاب کی اہم سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گذشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی جانب سے اسمبلی کی تحلیل کیلئے سمری گورنر پنجاب کو ارسال کی گئی تھی ۔دوسری جانب بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل کے لیے وزیر اعلیٰ دو دن بعد ایڈوائز گورنر کو ارسال کریں گے ۔
مزیدخبریں