ایم کیو ایم پاکستان کا وفاقی حکومت سے علیحدگی کا امکا ن ،ذرائع
04:24 PM, 13 Jan, 2023
کراچی : ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے اپنے ایم این ایز سے استعفے طلب کرلیے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے بلدیاتی الیکشن پر اپنے تحفظات سے پی ڈی ایم قیادت کو آگاہ کردیا ہے، ایم کیو ایم کے اعلی سطح کے وفد کا وزیر اعظم اور پی ڈی ایم قیادت سے ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے مشاورتی اجلاس میں اراکین نے رائے دی کہ اگر ہمارے تحفظات کو دور نہیں کیا جاتا تو وفاق میں رہنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے وفاقی حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کردیا ہے۔ پہلے مرحلہ میں کابینہ سے علیحدگی اور آخری آپشن کے طور پر اراکین قومی اسمبلی استعفی دے سکتے ہیں، ان تمام آپشنز پر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اراکین قومی اسمبلی سے استعفی لے لئے گئے ہیں، اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کو صورتحال کو دیکھتے ہوئے استعمال کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم جنرل ورکر اجلاس میں احتجاج وفاقی حکومت سے علیحدگی اور بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کے آپشنز پر کارکنان کی رائے لے گی ، کسی بھی صورتحال میں ایم کیو ایم اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرسکتی ہے۔ پی ڈی ایم قیادت کا جلد ایم کیوایم سے رابطوں کا امکان ہے۔