پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،13جولائی ، 2021
07:10 AM, 13 Jul, 2021
پاکستان سمیت دنیابھرمیں آج یوم شہدائےکشمیرمنایاجارہا ہے،ایل اوسی کےدونوں اطراف بھارت کے خلاف احتجاج،بھارتی فورسزکےمظالم بےنقاب کیےجائیں گے،مظفرآبادمیں ریلیوں،تقاریب کاانعقادہوگا،حریت رہنماعلی گیلانی کی وادی میں مکمل ہڑتال کی کال،،13جولائی 1931کواذان مکمل کرنے کے لئے22کشمیریوں نے جان کا نذرانہ پیش کیا،ڈوگرہ افواج کےسامنےڈٹ کرکھڑےرہے وزیراعظم عمران خان کا کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ،یوم شہدائے کشمیر پر ڈوگرہ فوج کے سامنے کلمہ حق کہنے اور جام شہادت نوش کرنے والے 22 جونواں کو خراج عقیدت،کہا بھارتی غیرقانونی قبضے کے خلاف کشمیری مرد و خواتین کا مزاحمت کا یہ جذبہ قائم رہے گا،کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہیئے صدرعارف علوی کا کہنا ہے کہ غیرقانونی بھارتی قبضے کے خلاف کشمیری عوام کی جنگ منصفانہ اور بے لوث ہے، پاکستان کشمیریوں کی آزادی تک سفارتی، سیاسی اور قانونی مدد فراہم کرتا رہے گا۔ کہا کشمیری عوام عالمی برادری کے تسلیم شدہ حق خود ارادیت كا مطالبہ کررہے ہیں ،بہادروں کی آزادی کی جدوجہد ابھی جاری ہے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا یوم شہدائے کشمیر پر 22 بہادر کشمیریوں کو خراج عقیدت، کہا بھارت کا جبر و تسلط بہادر کشمیریوں کے جذبہ حریت کو نہیں کچل سکتا،پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے وزیراعظم عمران خان دنیا کے ہرفورم پر کشمیریوں کی آواز بنے ، کچھ بہروپئے آج کشمیر کے چیمپئن بنے ہیں جس سے کشمیرکازکو نقصان پہنچ رہاہے،وزیرمملکت فرخ حبیب کی میڈیا سے گفتگو، کہا عوام ان لوگوں کو پہچان چکے،آزادکشمیر کے انتخابات میں تحریک انصاف ہی کامیاب ہو گی