عثمان مرزا کیس کے حوالے سے اہم انکشافات

08:28 AM, 13 Jul, 2021

حسان عبداللہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)عثمان مرزا سمیت 4 ملزمان کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔ اسلام آباد میں نوجوان جوڑے کو ہراساں کرنے والے بااثر ملزم عثمان مرزا کے خلاف کیس میں مزید دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزم کیخلاف بھتہ مانگنے ، پیسے چھیننے اور زیادتی کرنیکی مختلف دفعات شامل کی جائیں گی، ان دفعات کو شامل کرنے کے بعد کیس مزید موثر ہو جائے گا.

ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد افضال کوثر نے میڈیا کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم عثمان مرزا کے مقدمے میں کئی نئے حقائق بھی سامنے آ رہے ہیں . ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد متاثرہ جوڑے کے بیانات بھی قلمبند کر لیے گئے ہیں . ان کا کہنا تھا کہ سامنے آنے والی نئی انفارمیشن کے مطابق ایف آئی آر میں نئی دفعات بھی شامل کی جا رہی ہیں . ایف آئی آر میں بھتہ وصولی ، پیسے چھیننے اور زیادتی کی مختلف سیکشنز شامل کریں گے ، نئی دفعات کے شامل ہونے کے بعد کیس مزید موثر ہو جائے گا. انہوں نے بتایا کہ ملزم کے موبائل فونز کو بھی پولیس کی جانب سے اپنی تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ مقدمے سے منسلک دیگر حقائق کو منظر عام پر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے.

مزیدخبریں