”بلاول بھٹواورمریم نوازعوام کےٹیکسزپرپلےہیں“
10:00 AM, 13 Jul, 2021
فارورڈ کہوٹہ آزاد کشمیر ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ آج بھی ن لیگ کی حکومت آزادکشمیرمیں صورتحال سب کےسامنےہے،3،3باریاں لینےوالوں نےآزادکشمیرمیں اسپتال تک تعمیرنہیں کرایا، بتائیں عوام کو کیا سہولیات فراہم کیں؟ آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ بلاول بھٹواورمریم نوازعوام کےٹیکسزپرپلےہیں،ساران لیگی خاندان مفروراورکشمیر ی ہونےکادعویٰ کرتےہیں،ن لیگ والے پھربھی دھاندلی کاشورمچارہےہیں،بلاول زرداری امریکاکیوں گئے؟آصف زرداری کےدورمیں امریکاکوڈرون حملوں کی اجازت دی گئی۔ بلاول زرداری امریکاگئےکہ میں آپ کی ملازمت کےلیےآیاہوں،میں فاروق حیدرکوسن رہاتھاانہوں نےمجھےدھمکی دی،فاروق حیدردکھاواکرکےروتے،مریم صفدرجعلی تصاویرکاسہارالیتی ہیں،نوازشریف مردہ وزیراعظم تھے ،راجہ فاروق حیدرکوبتاناچاہتاہوں پرسوں آپ کےحلقہ آرہاہوں، کراچی میں اللہ کی رحمت ان حکمرانوں کی وجہ سے زحمت بن جاتی ہے۔