وفاقی کابینہ کاتحریک لبیک پرپابندی برقراررکھنےکافیصلہ

11:41 AM, 13 Jul, 2021

حسان عبداللہ
اسلام آباد(پبلک نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی برقرار رکھنے کافیصلہ کیا ہے. وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین کا کابینہ اجلاس سے متعلق اہم پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں یوم شہدائے کشمیر کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی,پوری قوم کشمیریوں کو سلام پیش کرتی ہے، کابینہ کو آئی ووٹنگ پر بریفنگ دی گئی،سینیٹ کمیٹی نے اس معاملے پر گفتگو کی، جن باتوں پر اتفاق نہیں ہے ان پر اتفاق کروانا چاہتے ہیں، ہمارا مقصد انتخابات کو شفاف بنانا ہے. وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ پر سعود ی عرب سے 85قیدیوں کو رہا کیا جارہا ہے، پوری دنیا سے اب تک سیکڑوں پاکستانی قیدی رہا ہوئے ہیں. باقی ملکوں میں بھی قید پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے کام جاری ہے. ان کا کہنا تھا کہ عید الاضحی پر 3 دن کی چھٹی ہوگی،وفاقی کابینہ نے عیدالاضحیٰ پر 21،20 اور 22 جولائی کی عام تعطیلات کی منظوری دی ہے.انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں افواج پاکستان کیلئے25فیصداسپیشل الاوَنس کی منظوری دی گئی، 2سال سے افواج پاکستان کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوا، سابق وزرائے اعلیٰ، ججز اور دیگر لوگوں نے بے شمار لوگ سیکیورٹی کیلئے اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں ، کابینہ سمیت تمام لوگوں سے اضافی سیکیورٹی ہے واپس لی جارہی ہے.
مزیدخبریں