کورونا تھم نہ سکا، اموات کا سلسلہ جاری
03:34 PM, 13 Jul, 2021
کراچی (پبلک نیوز) سندھ میں کورونا وبا سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 8 مریض انتقال کر گئے۔ مجموعی تعداد 5621ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 16262 نمونے ٹیسٹ کئے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران1201 نئے کیسز سامنے آئے۔ سندھ میں مجموعی طور پر کوویڈ کے 4710523 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ صوبے میں اب تک 349569 کیسز ہوچکے ہیں۔ آج عالمی وبا کے مزید 535 مریض صحتیاب ہوگئے۔ اب تک 318376مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ اس وقت 25572 مریض زیر علاج ہیں۔ 24671مریض گھروں اور 64 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں۔ مختلف اسپتالوں میں 837 مریض زیرعلاج ہیں۔ کورونا متاثرہ 783مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اس وقت کوویڈ-19 کے 61 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ کوویڈ کے 1201 نئے کیسز میں شہر کراچی سے 920 سامنے آئے ہیں۔ کراچی شرقی273، جنوبی 237، وسطی 210، کورنگی 134، ملیر 46 اور غربی 20 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ٹھٹہ 35، حیدرآباد 21، سانگھڑ 23، عمرکوٹ20، کشمور 18، دادو14، بدین 13، شہید بینظیرآباد 11، سجاول 11، سکھر 11، تھرپارکر 10، میرپورخاص 10، جیکب آباد 9، جامشورو 8، مٹیاری 8، ٹنڈوالہیار 8، ٹنڈو محمد خان 7، نوشہروفیروز 6، شکارپور 6، گھوٹکی 3، لاڑکانہ 3 کیسز ہیں۔