پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،13 جولائی 2021

04:00 PM, 13 Jul, 2021

احمد علی
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کیلئے رعایتیں اور مالی گرانٹ دینے کے وعدے پورے کیے جانے چاہئیں۔ ترقیاتی اہداف اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے سرمایہ کاری کی رفتار تیز کرنا ہو گی۔ اقوام متحدہ کا ترقیاتی نظام ترقی پذیر ممالک کیلئے قابل عمل منصوبوں میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ فواد چودھری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی برقرار رکھنے کافیصلہ کیا ہے۔ نالہ ڈیک میں اونچے درجے کا سیلاب، سیلابی پانی درجنوں دیہات میں داخل ہو گیا۔ سندھ میں کورونا وبا سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 8 مریض انتقال کر گئے۔ مجموعی تعداد 5621ہو گئی ہے۔ ملک میں مون سون کا پہلا اسپل، آبی ذخیروں میں پانی کااضافہ، آبی ذخائرمیں ایک روزکےدوران پانی کی سطح میں2 لاکھ ایکڑفٹ کااضافہ۔
مزیدخبریں