شاہین آفریدی کی پہلی بار اپنی منگیتر بارے گفتگو
03:53 AM, 13 Jul, 2022
پاکستان کے سٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ایک انٹرویو میں پہلی بار اپنی منگیتر انشا آفریدی کے بارے میں بات کی ہے۔ انشا آفریدی پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی بیٹی ہیں۔ ایک پاکستانی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں شاہین آفریدی نے بتایا کہ یہ رشتہ کرنا میری خواہش تھی۔ ان سے جب پوچھا گیا کہ کیا آپ کی منگیتر فین فالونگ سے جلتی ہیں تو شاہین آفریدی نے کہا کہ انہیں اس بارے میں یقین نہیں ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ وہ کچھ ایسا محسوس کرتی ہوں۔ اس کے علاوہ انٹرویو میں شاہین آفریدی سے سوال کیا گیا کہ انہوں نے کم عمری میں منگنی کرکے بہت سی خواتین مداحوں کو چونکا دیا ہے۔ اس سوال پر شاہین کا کہنا تھا کہ مجھے اپنا دل مل گیا ہے اور میرے لیے یہی کافی ہے۔ شادی کے سوال کے جواب میں شاہین آفریدی نے کہا کہ 'مستقبل قریب میں شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اس وقت میری پوری توجہ کرکٹ پر ہے اور میری منگیتر کو اپنی پڑھائی بھی مکمل کرنی ہے۔ https://twitter.com/dheetafridian__/status/1546828783247917058?s=20&t=t2t5rlBhKmPSfDBnpq4QEA آپ کو بتاتے چلیں کہ 2021 میں شاہین کے اہل خانہ نے شاہد آفریدی سے ان کی بیٹی انشا کی شادی کے لیے رابطہ کیا تھا۔ سابق آل راؤنڈر نے بعد میں تصدیق کی کہ انہیں شاہین کے خاندان کی جانب سے اپنی بیٹی کے لیے شادی کی پیشکش موصول ہوئی ہے اور کہا کہ ان کی بیٹی کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اس کے بعد سے شاہین اور شاہد کو اکثر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔ لیکن اب شاہین آفریدی نے کھلے عام تصدیق کر دی ہے کہ ان کی شاہد کی بیٹی سے منگنی ہو گئی ہے اور یہ جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔ شاہین آفریدی اور انشا کی منگنی گذشتہ سال ہوئی تھی۔ اس بات کا اعلان شاہد آفریدی نے کیا تھا۔