حریم فاروق پہلا کام کیا کریں گی، اگر مریم نواز بن جائیں؟

07:33 AM, 13 Jul, 2022

احمد علی
پاکستان کی معروف و ہردل عزیز اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ اگر مجھے مریم نواز بننے کا موقع ملے تو میں اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے سب کو ایک ہی مقصد کیلئے متحد کر دوں گی۔ یہ بات انہوں نے ایک نجی ٹی وی کے ''عید شو'' میں شرکت کے موقع پر کہی۔ پروگرام میں حریم فاروق سے سوال پوچھا گیا جو کہ سیاست سے منسلک تھا مگر دلچسپ تھا۔ میزبان نے ان سے جو سوال پوچھا وہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی زندگی سے متعلق تھا۔ اداکارہ نے اس کا نہایت خوبصورتی سے جواب دیا جو کہ قابل ستائش تھا۔ دراصل پروگرام کی ہوسٹ ندا یاسر نے حریم فاروق سے پوچھا کہ اگر وہ ایک دن سو کے اٹھیں اور مریم نواز بنی ہوں تو اپنی زندگی میں تبدیلی کے لیے کیا کریں گی؟ حریم فاروق نے اس کا جواب دیا کہ 'سب سے پہلے میں اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے سب کو ایک ہی مقصد کے لیے متحد کروں گی، انہیں سمجھاؤں گی اور یاد دلاؤں گی کہ ہمیں اس وقت ملک کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے'۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'میں دیگر جماعتوں کو بتاؤں گی کہ یہ وقت انا کی جنگ یا ذاتی لڑائیوں کا نہیں بلکہ ملک کو سیدھے راستے پر لے جانے کی ضرورت ہے، ملک بہتر کرنا ہے، چلیں باقی سب بھول جائیں'۔ اداکارہ کے جواب پر اس پروگرام کی میزبان ندا یاسر نے انہیں سراہتے ہوئے کہا کہ 'یہ واقعی بہت اچھی بات ہے، ہم خواتین کا یہ ہی کام ہے کہ سب کو جوڑ کر رکھیں'۔
مزیدخبریں