شمالی وزیرستان میں آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

09:01 AM, 13 Jul, 2022

احمد علی
سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے دستوں نے شمالی وزیرستان کے ضلع دتہ خیل کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی پر آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے/ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہے۔
مزیدخبریں