پیٹرولیم ڈیلرز کا 18 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان
12:25 PM, 13 Jul, 2022
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 18 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔ لاہور کے پیٹرول پمپس پر ہڑتال اور مطالبات کے حوالے سے بینرز آویزاں ہیں۔ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری کا کہنا ہے کہ کم سے کم اجرت 25 ہزار ہوگئی، ڈیلرز کا کمیشن بڑھایا جائے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بجلی بھی مہنگی ہو گئی، لوڈشیڈنگ سے جنریٹرز کے اخراجات بڑھ گئے۔ ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت وعدے کے مطابق ڈیلرز کا کمیشن 6 فیصد کرے۔